لالہ موسیٰ سرکل کا مجرمان اشتہاریوں و ناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف کارروائیاں مجرم اشتہاری سمیت اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث ملزمان اور ناجا

Published: 03-07-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس لالہ موسیٰ سرکل کا مجرمان اشتہاریوں وناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں جاری.مجرم اشتہاری سمیت اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث ملزمان اور ناجائز اسلحہ بردار گرفتار۔جدید اسلحہ رائفل کلاشنکوف اور رائفل 8mmپسٹل 30بوراور پسٹل 9mm برآمد کر لیے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرقیادت سرکل لالہ موسیٰ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر مجاہد فاروق نے اپنی پولیس ٹیم محمد عقیل Asiکے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم زین عرف علی کھوکھرولد ظفرساکن رحمت پورہ کو گرفتار کرکے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل30بوربرآمدکرلیا۔جبکہ دوسری کاروائی میں Asiشہباز فاروق کے ہمراہ عبداللہ ولدمحمدبوٹا ساکن مچھیانہ کوگرفتارکرکے جدید اسلحہ رائفل کلاشنکوف برآمد کرلی۔ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسی عابد حسین Siنے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران مجرم اشتہاری اظہر شاہ ولد غضنفر شاہ ساکن دھاماں کو گرفتار کر لیا۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر اعجاز علی بھٹی نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم علی رضا ولد ارشد ساکن شیخ پور کو گرفتار کر کے رئفل 8mmاور پسٹل 9mm برآمد کر لیے۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔