بہاولپور: ڈاکٹر نے اپنے بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلوا دیے، ڈی ایچ او

Published: 07-07-2024

Cinque Terre

بہاولپور میں بچے کو پولیو کے قطرے نہ پلانے والے ڈاکٹر پر پولیس تشدد کی انکوائری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) خالد چنڑ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے اپنے بچےکو انسداد پولیو کے قطرے پلوا دیے ہیں، ہر صورت میں 5 سال کی عمر تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔بہاول وکٹوریہ اسپتال میں ڈاکٹر نے اپنے بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا، تو ٹیم نے پولیس بلالی تھی، پولیو ورکرز ٹیم اور پولیس نے ڈاکٹر پر تشدد کیا اور اسے گھسیٹ کر پولیس وین میں ڈال دیا تھا۔ترجمان پولیس نے واقعے پر مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز پر پولیس کا تشدد افسوس ناک ہے، معاملے کی انکوائری کروائی جائے گی۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار  قصور وار پائے گئے تو سخت کارروائی کی جائے گی۔