پی سی بی گورننگ بورڈ کا قومی ٹیم کی کارکردگی پر اظہار تشویش

Published: 07-07-2024

Cinque Terre

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) گورننگ بورڈ نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین گورننگ بورڈ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کےلیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ نئے ٹورنامنٹس لا رہے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ تک جو گیپ ہے وہ کم ہوگا۔چیئرمین پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کو مثالی انداز میں کروانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔دوسری جانب ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی کو بھی لاہور طلب کرلیا گیا ہے وہ کل کراچی میں پریس کانفرنس کے بعد لاہور روانہ ہوجائیں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ جیسن گلیسپی 8 جولائی کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔