سوناکشی اور لو سنہا میں تناؤ پر اداکارہ کی مبہم پوسٹ

Published: 07-07-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے بھائی لو سنہا کے ساتھ تناؤ پر مبہم پوسٹ شیئر کردی۔سوناکشی سنہا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مہربانی اور متضاد رائے کے احترام کے بارے میں پوسٹس شیئر کیں۔اداکارہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حالیہ پوسٹس میں مہربانی، دوسرے انسانوں سے جڑنے اور رواداری پر مبنی ہیں۔سوناکشی سنہا نے یہ پوسٹس اپنے سسر اقبال رتنسی کے بارے میں لو سنہا کی شیئر کی گئی پوسٹ کے بعد کی ہیں، جو ان کے بھائی نے بعد میں ڈیلیٹ کردی۔اداکارہ نے کہا کہ ’کیسے معلوم ہو کہ کب آواز بند کرنی ہے یا مکمل طور پر بند کرنی ہے؟ ہوائی جہاز یا فلم تھیٹر میں، کیسے جانیں کہ جب آپ کو وہ نہیں ملتا جو آپ چاہتے ہیں تو ماحول میں گہری تشویش پیدا ہوجاتی ہے، ایسے میں جیو اور جینے دو۔سوناکشی نے پوسٹ کا عنوان ’جو چیزیں اسکول میں پڑھائی جانی چاہئیں‘ رکھا اور لکھا کہ تیزی سے غیر محفوظ دنیا میں مہربانی اور دوسرے سے جڑنا ہی اہم ہے، یہ جان لیں کہ آپ کے خلاف بھی رائے موجود ہوسکتی ہے، اس لیے ہمیں زیادہ روادار بننا چاہیے۔