موٹرسائیکل چوری اور رابری کی وارداتوں میں ملوث ملزم اپنے گروہ کے دیگر ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

Published: 08-07-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ) موٹرسائیکل چوری اور رابری کی وارداتوں میں ملوث ملزم اپنے گروہ کے دیگر ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔تفصیلات کے مطابق چوری اور رابری کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم غلام حضرت ولد عبداللہ قوم پٹھان سکنہ افغانستان جوکہ تھانہ بی ڈویژن پولیس کی حراست میں جسمانی ریمانڈ پر تھا۔ جسے آج رات تقریباً 02:45 بجے چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرنے کے لیے تھانہ شاہین چوک کے علاقہ نارووالی لے جارہے تھے کہ اس دوران گروہ کے دو نامعلوم ملزمان نے حملہ کر دیا۔ نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ملزم غلام حضرت جو جسمانی ریمانڈ پر تھا شدید مضروب ہو گیا۔جس کی جان بچانے کے لیے فوری طور پر عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ دونوں نامعلوم حملہ آور دو مختلف 125 موٹر سائیکلیں پیچھے چھوڑ کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ جنکی تلاش جاری ہے۔مذکورہ موٹر سائیکلوں کو چیک کرنے پر ایک موٹرسائیکل تھانہ بی ڈویژن گجرات کے علاقہ سے چوری جبکہ دوسری موٹرسائیکل تھانہ کوتوالی ضلع سیالکوٹ سے چوری کی گئی تھی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مقتول ملزم غلام حضرت موٹر سائیکل چوری اور رابری کی 16 مختلف وارداتوں میں ملوث تھا۔