نارویجن ایمبیسی کے وفد کا گجرات کا دورہ‘وومن اینڈ جوینائل سنٹر، تخفظ مرکزاور اینٹی وویمن ہراسمنٹ سیل کا وزٹ

Published: 09-07-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)نارویجن ایمبیسی کے وفد کا گجرات کا دورہ، وفد نے جنسی زیادتی کی شکار خواتین و بچوں کے تحفظ کیلئے قائم کئے گئے وومن اینڈ جوینائل سنٹر، تخفظ مرکز، اینٹی وویمن ہراسمنٹ سیل کا دورہ کیا۔ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ نے دفاتر کی ورکنگ کے متعلق بریف کیا۔   تفصیلات کے مطابق نارویجن ایمبیسی کے افسران نے گجرات کا خصوصی دورہ کیا، جس میں انہوں نے جنسی زیادتی کی شکار خواتین و بچوں کے تحفظ کے لئے قائم کئے گئے وومن اینڈ جوینائل سنٹر، تخفظ مرکزاور اینٹی وویمن ہراسمنٹ سیل کا وزٹ کیا۔وفد کا استقبال ڈی ایس پی لیگل، انچارج اینٹی وویمن ہراسمنٹ سیل انسپکٹر میڈیم فرزانہ کوثر نے کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ بعد ازاں مختلف دفاتر کے متعلق بریف کیا۔انچارج تحفظ مرکز SIعبدالمنا ن نے تحفظ مرکز میں ٹرانسجینڈر ز کو دی جانے والی سہولیات کے متعلق بریف کیا۔ وفد کو جنسی زیادتی کی شکار خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لئے قائم کئے گئے وومن اینڈ جوینائل سنٹر کی ورکنگ اور متاثرہ خواتین اور بچوں کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق بریف کیا گیا۔ بعد ازاں وفد نے ڈی پی او کمپلیکس کا وزٹ کیا جس میں ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ نے وفد کو شہریوں کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق بریف کیا گیا۔