Published: 09-07-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس لالہ موسیٰ سرکل کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری‘تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے منشیات فروشی اورناجائزاسلحہ رکھنے کے جرم میں 5ملزمان کوگرفتارکرلیا۔شراب10لیٹر‘چرس600گرام اور پسٹل30بوربرآمد‘پکار 15پر چوری کی بوگس کا ل کرنے اور ممنوعہ حقہ شیشہ نوشی کرنے تھانہ رحمانیہ نے ملزم گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرقیادت سرکل لالہ موسیٰ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر مجاہد فاروق نے اپنی پولیس کے ہمراہ مختلف کاروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔جنکے قبضہ سے مجموعی طور پر10لیٹر شراب‘600گرام چرس اور پسٹل 30 بور برآمد کر لیے۔گرفتار ملزمان میں اشتیاق حسین ولد عاشق حسین ساکن چک سکندر‘ظہیر ولد لیاقت حسین ساکن چک سکندر‘علی حسن ولد ظہرالدین ساکن قاضیاں امام شاہ‘ناصر ولد طالب ساکن درباری محلہ شامل ہیں۔ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ نے اپنی پولیس ٹیم محمد آصف Asiکے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پولیس ہیلپ لائن 15 پر چوری کی جھوٹی کال کرنے اور حقہ شیشہ نوشی کرنے کے جرم میں ملزم ساقب ولد عاشق ساکن ڈھیروگھنہ کو گرفتارکرکے شیشہ معہ فلیور برآمد کر لیے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔