روس کے توانائی تعاون کی وجہ سے بھارت مہنگائی پر قابو پانے میں کامیاب ہے، مودی

Published: 10-07-2024

Cinque Terre

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بہت سے ممالک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہیں لیکن روس اور بھارت کے توانائی تعاون کی وجہ سے بھارت مہنگائی پر قابو پانے میں کامیاب ہے اور اسی وجہ سے ہم بھارتی شہریوں کو پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے بچا پائے۔ماسکو میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات میں مودی کا کہنا تھا کہ بھارت پچھلے چالیس، پچاس سال سے دہشت گردی کا سامنا ہے، جب روس میں دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہیں تو ان کا دکھ سمجھ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر شخص جو انسانیت پر یقین رکھتا ہے وہ لوگوں کی ہلاکتوں پر درد محسوس کرتا ہے، ہلاکتیں بچوں کی ہوں تو دل چیر دینے والا دکھ ہوتا ہے۔بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ میں دہشت گردی کی ہر قسم کی شدید مذمت کرتا ہوں، ہماری نسلوں کا مستقبل امن میں ہے، میدان جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، بموں اور فائرنگ کے درمیان امن مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ امن کا راستہ اختیار کرنے کےلیے ہمیں بات چیت کے ذرائع استعمال کرنے ہوں گے۔