شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کیلئے بیٹی کے ہمراہ نیویارک میں موجود

Published: 10-07-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کےلیے امریکا پہنچ گئے، انکے ہمراہ انکی بیٹی سہانا خان بھی موجود ہیں۔ حال ہی میں فلم آرچیز سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی سہانا اب اپنے والد بالی ووڈ کے بادشاہ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر میں شاہ رخ خان کو امریکی شہر نیویارک میں دیکھا گیا ہے۔  ان دونوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ دونوں اپنی ایکشن۔تھریلر فلم "کنگ" کی قبل از پروڈکشن کے معاملات میں مصروف ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر ان فوٹوز میں سے ایک میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان اور سہانا نیو یارک کی کسی دکان میں موجود ہیں جہاں سے وہ جوتے خرید رہے ہیں جبکہ اسی دکان پر شاہ رخ خان کو اپنے مداحوں کو آٹوگراف دیتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔