آننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب، وڑا پاؤ میں بال نکل آیا

Published: 10-07-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ میں پارٹیز کی جان سمجھے جانے والے اوری نے آننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات میں شرکت کی جہاں انکے کھانے میں بال نکل آیا۔ ان پارٹیز سے متعلق اپنے وی لاگز کے حوالے سے مشہور اوری نے دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی پری ویڈنگ کروز پارٹی میں بالی ووڈ شخصیات کو جوائن کیا۔ اوری اس تقریب میں اپنی دوست تانیہ شروف کے ساتھ شریک ہوئے جہاں وہ اس وقت چونک گئے جب کھانا کھاتے ہوئے انکے وڑا پاؤ میں بال نکل آیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر انکی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہمان وہاں ایک اسٹال سے کانٹینٹل کھانوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ جہاں سب کھانے میں مصروف تھے وہیں اوری اور تانیہ وڑا پاؤ اسٹال کی جانب بڑھے جسے کھانے کےلیے تانیہ بھی پرجوش تھیں لیکن پہلا ہی لقمہ لینے کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ وڑا پاؤ میں بال بھی موجود ہے۔