فلموں کی آمدنی ختم ہوچکی، کاروبار پر توجہ دے رہا ہوں، ویویک اوبرائے

Published: 10-07-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے کاروبار کی جانب توجہ دے رہے ہیں تاکہ اپنا گھر چلا سکیں، انکا کہنا ہے کہ فلموں سے انکی آمدنی ختم ہوچکی ہے۔  ویویک اوبرائے آخری بار ہدایتکار روہت شیٹی کی ٹی وی سیریز انڈین پولیس فورس میں نظر آئے تھے۔ ویویک اوبرائے نے اس موقع پر بتایا کہ انھوں نے 15 برس کی عمر میں بالی ووڈ کیریئر سے قبل اپنا کاروباری سفر شروع کیا تھا اور اب تک اسکی آمدنی پر انحصار کرتے ہیں۔ انکے مطابق میں ایک بورڈنگ اسکول سے آیا تھا اور میرے والد (سریش اوبرائے) مجھے پانچ سو روپے جیب خرچ دیا کرتے تھے، جو کہ کالج کی لڑکیوں کے ساتھ بیٹھ کر ایک ہی دن میں خرچ کر دیا کرتا تھا۔ جب والد کو پتہ چلا تو انھوں مجھے ڈانٹا اور رقم کو عقلمندی سے خرچ کرنے کی ہدایت کی۔ جس پر میں نے والدہ سے کہا کہ مجھے والد کی رقم نہیں چاہیے میں خود کچھ کرلوں گا۔جس کے بعد میں نے کام کرنا شروع کیا، جس میں چھوٹے موٹے میوزیکل پروگرام اور شو کمپیئرنگ شروع کر کے آمدنی کا آغاز کیا۔ جس کے بعد بالی ووڈ کیریئر 2002 کی فلم کمپنی میں کام سے شروع کیا۔