شکارپور، کچے کے علاقے میں پولیس مقابلہ، 4 مغوی بازیاب

Published: 14-07-2024

Cinque Terre

شکارپور میں پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے 4 مغوی بازیاب کروالیے۔پولیس کے مطابق ڈاکو مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے، پولیس کی فائرنگ سے ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ بازیاب افراد کو 10روز قبل مسافر وین سے اتار کر اغواء کیا گیا تھا۔