آئین و قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی جہاں ہیں وہاں رکھا جانا مناسب ہے، رانا ثناءاللّٰہ

Published: 14-07-2024

Cinque Terre

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہے کہ جس طرح طے ہے کہ بانی پی ٹی آئی فتنہ فساد کے علاوہ کوئی کام نہیں کریں گے، اسی طرح آئین و قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی جہاں ہیں وہاں رکھا جانا مناسب ہے۔ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ہر عمل سے انتشار اور افراتفری کی سیاست ثابت ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح بانی پی ٹی آئی کو کیس لڑنے کا حق ہے، اسی طرح پراسیکیوشن کو بھی حق ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو مقدمات میں دفاع کا حق حاصل ہے۔ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو نیب نے گرفتار کیا ہے تو کس نے عدالت جانے سے روکا ہے؟ انکا کہنا تھا کہ عدالتیں بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دے رہی ہیں، کیا ہم نے 9 مئی واقعہ کیا تھا؟ انہوں نے ریاست کے خلاف اقدام کیا۔ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہوا۔ ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ دفاعی اداروں کے سربراہوں کے خلاف مہم چلائی گئی۔