امبانی خاندان کی تقریب میں رجنی کانت کی امیتابھ کے پیر چھونے کی کوشش

Published: 15-07-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور ساؤتھ کے سپر اسٹار رجنی کانت بھی مکیشں امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ہفتے کو ہونے والی شبھ اشیرواد تقریب میں شریک ہوئے۔ اس حوالے سے انسٹاگرام پر شیئر ایک ویڈیو کلپ سامنے آئی جس میں امیتابھ بچن اس وقت اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہیں جب رجنی کانت انکے پیروں کو چھونے کی کوشش کرتے ہیں۔ تقریب میں امیتابھ بچن  رنگین شیروانی اور شال میں جبکہ رجنی کانت سفید لباس میں ملبوس تھے۔ اس دوران جیسے ہی رجنی کانت انکے پیروں کو چھونے کی کوشش کرتے ہیں تو امیتابھ انکے ہاتھ روک کر انہیں گلے لگا لیتے ہیں اور ایک دوسرے سے نیک خواہشات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ اس ویڈیو پر پرستاروں نے کمنٹس بھی کیے، ایک نے کہا "یہ دونوں محبت اور احترام کے قابل ہیں"، ایک اور نے کمنٹ کیا کہ "ایک فریم میں دو لیجنڈز"۔ایک پرستار کا کہنا تھا “عظیم لوگوں میں کس قدر عاجزی و انکساری ہوتی ہے۔”