منشیات فروشی میں ملوث انچارج چوکی اور کانسٹیبلان گرفتار

Published: 15-07-2024

Cinque Terre

گوجرانوالہ (رپورٹ ملک رضوان ناظم)منشیات فروشی میں ملوث انچارج چوکی اور کانسٹیبلان گرفتار۔ انچارج چوکی جنڈیالہ باغ والا سب انسپکٹر عرفان محمود، کانسٹیبلان دلشاد، قمر اور 1 کس پرائیویٹ شخص مدثر سے 1600 گرام چرس برآمد۔ سی پی او محمد ایاز سلیم نے واقع کا نوٹس لے لیا۔ گوجرانوالہ: سی پی او نے انچارج چوکی اور کانسٹیبلان کو تھانہ صدر گوجرانوالہ کی حوالات میں بند کروا دیا، مقدمہ درج۔ گوجرانوالہ: محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کے لیے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔ سی پی او محمد ایاز سلیم گوجرانوالہ نے کہا ہے کہ منشیات فروش اور منشیات فروشی میں مدد فراہم کرنے والے پولیس اہلکاروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔