جھانوی کپور کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

Published: 19-07-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کو فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جھانوی کے والد اور معروف فلم پروڈیوسر بونی کپور نے اسکی تصدیق کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ انکی بیٹی 19 جولائی تک اسپتال سے فارغ ہوجائیں گی۔ واضح رہے کہ 27 سالہ جھانوی کپور آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی ہیں اور وہ آئندہ آنے والی فلم الجھ میں نظر آئیں گی۔اس فلم کا ٹریلر پہلے ہی جاری ہوچکا ہے۔ جھانوی حال ہی میں مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں نظر آئی تھیں۔