گرفتار افغان شہری سے تفتیش میں پیشرفت، اسامہ بن لادن سے ملنے کا دعویٰ

Published: 20-07-2024

Cinque Terre

پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں گرفتار امین الحق مشرقی سے تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق امین الحق، افغان شہری ہے، وہ جلال آباد افغانستان میں پیدا ہوا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق امین الحق نے تفتیشی حکام کے سامنے دعویٰ کیا کہ اسکی اسامہ بن لادن سے 15 نومبر 2001 کو آخری ملاقات ہوئی۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق امین الحق کے پاس موجود شناختی کارڈ کی نقل پر سال 2020 کی تاریخ درج ہے۔ پاکستانی کارڈ کے اجرا پر الگ سے تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب نادرا ترجمان نے امین الحق کے جعلی کارڈ کی تحقیقات پر تبصرے سے گریز کیا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے ممنوعہ کتاب ملی جس پر علیحدہ مقدمہ درج ہوگا۔