پانڈیا سے علیحدگی کے بعد نتاشا کی پہلی پوسٹ سامنے آگئی

Published: 20-07-2024

Cinque Terre

بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا سے علیحدگی بعد سابق اہلیہ نتاشا اسٹینکوچ کی پہلی پوسٹ سامنے آگئی۔واضح رہے کہ نتاشا اپنے بیٹے اگاستیا کے ساتھ بھارت چھوڑ کر سربیا منتقل ہوگئی ہیں، نتاشا نے سربیا میں اپنے گھر سے تصاویر پوسٹ کیں۔ 19 جولائی کو انھوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور اس کے لیے ایک پیار بھرا نوٹ تحریر کیا۔ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نتاشا نے اپنے بیٹے کو اپنے بازوؤں میں اٹھا رکھا ہے، انھوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر کیپشن لگایا: ہیپی برتھ ڈے مائی کوولی بوولی۔ ساتھ ہی ہارٹ اور اسٹارز کی ایموجی بھی شیئر کی۔ انہوں نے مزید لکھا: خدا تمہیں ہمیشہ خوش رکھے میرے چھوٹے سے پمپکن۔جبکہ ایک ویڈیو میں اگاستیا ایک بال اٹھائے باغ میں درختوں کے قریب نظر آرہا ہے۔ ایک اور تصویر میں اگاستیا ایک سفید کتے کے ساتھ صوفے پر آرام کررہا ہے۔اس سے قبل نتاشا اور پانڈیا نے انسٹاگرام پر اپنے مشترکہ بیان میں اپنی علحیدگی پر مبنی بیان تحریر کرتے ہوئے کہا کہ چار سال ساتھ رہنے کے بعد ہم دونوں نے باہمی طور پر راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہم نے اکٹھے رہنے کے لیے بہترین کوششیں کیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ یہ ہمارے بہترین مفاد میں ہے، دونوں نے واضح کیا کہ انکا بیٹا انکی زندگیوں کا حصہ رہے گا دونوں نے میڈیا سے اس مشکل وقت میں  پرائیوسی کی بھی درخواست کی۔