پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہ ملنے پر ہائیکورٹ سے رجوع

Published: 25-07-2024

Cinque Terre

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 جولائی کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی نے عامر مغل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز کل درخواست پر سماعت کریں گی۔پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 26 جولائی کو احتجاج کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔