Published: 28-07-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل)تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کا مجرمان اشتہاریوں‘ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن‘قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے اور منشیات فروشی کے جرم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکیپسٹل30بور‘شراب10لیٹر‘چرس580گرام برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصرعطاء باجوہ کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی سرکل لالہ موسیٰ پولیس کی مجرمان اشتہاریوں‘منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر مجاہد فاروق نے اپنی پولیس ٹیم محمد صہیب si‘قمر عباس Asi‘زمان گجرHc کے ہمراہ جاری آپریشن کے دوران قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم اشتہاری راز گل ولد سپین گل ساکن کوٹلہ قاسم خاں کو گرفتار کر لیا۔جبکہ دوسری کاروائی کے دوران ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف وہراس پھیلانے والے ملزم قمر ولد عبدالخالد ساکن چکوڑی شیر غازی کواسلحہ پسٹل30بور سمیت گرفتار کر لیا۔منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ملزم وارث ولد ولائیت ساکن چک سندھاریہ کو گرفتار کر کے شراب 10 لیٹراور ملزم صدیق ولد حضرت حال مقیم دلانوالہ کو گرفتار کرکے چرس580 گرام برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کاآغاز کر دیا۔