Published: 30-07-2024
ایشین انڈر۔18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت کو 0-3 سے آؤٹ کلاس کردیا۔بھارتی کھلاڑی دوسرے سیٹ کے علاوہ کسی بھی موقع پر پاکستان ٹیم کے سامنے جم کر نہ کھیل سکے۔ پاکستان کی کامیابی کا اسکور 20-25، 27-29 اور 15-25 رہا۔پاکستان ٹیم ایونٹ میں کل کویت سے مقابلہ کرے گی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔