190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس: نیب کے تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ

Published: 31-07-2024

Cinque Terre

بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس احتساب عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے، ریفرنس میں مجموعی طور پر 35 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کرلی گئی ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے انکے وکلاء ظہیر عباس چوہدری، عثمان گل و دیگر پیش ہوئے۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے، عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کے تفتیشی افسر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب میاں عمر ندیم کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے جبکہ ایک گواہ پر وکلاء صفائی نے جرح کی۔ریفرنس میں مجموعی طور پر 35 گواہان کے بیانات پر وکلاء صفائی نے جرح مکمل کرلی ہے۔ عدالت نے مزید گواہان کو طلب کرکے سماعت 3 اگست تک ملتوی کردی ہے۔