تیسرا ٹی ٹوئنٹی، بھارت کی سری لنکا کو سپر اوور میں شکست

Published: 31-07-2024

Cinque Terre

بھارت نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دے دی۔سپر اوور میں بھارت نے 3 رنز کا ہدف پہلی گیند پر ہی حاصل کرلیا۔اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم بھی 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز ہی بناسکی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-3 سے بھارت کے نام رہی۔