Published: 31-07-2024
پیرس اولمپکس کے شمشیر زنی کے مقابلوں میں مصر کی نمائندگی کرنے والی ندا حافظ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 7 ماہ کی حاملہ ہیں۔ ندا نے پہلے مقابلے میں امریکی حریف کو شکست دی۔ راؤنڈ آف سکسٹین میں وہ جنوبی کوریا کی کھلاڑی سے شکست کھا گئیں۔تیسری مرتبہ اولمپکس میں شرکت کرنے والی ندا حافظ کہتی ہیں کہ امید سے ہونے کے باوجود مقابلہ کرنا ان کیلئے باعث فخر ہے۔پیرس اولمپکس میں مصر کی ندا حافظ نے حاملہ ہونے کے باوجود شمشیر زنی کے مقابلوں میں حصہ لیا اور پہلے میچ میں امریکا کی ایلزبتھ کو شکست دی لیکن راؤنڈ آف سکسٹین میں ندا کو کورین کھلاڑی کے ہاتھوں شکست ہوئی۔