بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل

Published: 31-07-2024

Cinque Terre

اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے خلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ڈویژن بینچ کل سماعت کرے گا، 25 جولائی کو چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کی تھی۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس عامر فاروق کو کیس نا سننے کا کہا گیا تھا، وکلاء کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دی، وہ کیس نہیں سنیں۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریفرنس دائر ہونے کے باعث بینچ سے الگ ہونے کی استدعا مسترد کردی تھی، جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے تعطیلات پر جانے کے بعد اب وہ ڈویژن بینچ کیس سننے کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔گزشتہ سماعت کرنے والے بینچ کی عدم دستیابی کے باعث نیا ڈویژن بینچ کل سماعت کرے گا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کو چیلنج کر رکھا ہے۔