فوج کے ساتھ بہتر تعلقات نہ رکھنا بے وقوفی،اکثریت تسلیم کرنے تک تصفیہ نہیں ہوگا، عمران خان

Published: 05-08-2024

Cinque Terre

 راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ہماری اکثریت تسلیم کرنے تک عدالت کے باہر کوئی تصفیہ نہیں ہوگا۔غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا امریکا کے خلاف کوئی رنج نہیں، فوج کے ساتھ بہترین تعلقات نہ رکھنا بے وقوفی ہے، اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔عمران خان نے کہا کہ میری تنقید افراد کے خلاف رہی، فوج کے ادارے کے خلاف نہیں۔ فوجی قیادت سے متعلق غلط فہمیوں کو پورے ادارے کے خلاف نہیں ٹھہرانا چاہئے۔ایک سوال کے جواب میں بانی پی ٹی آئی نے کہا وزیراعظم کی مخلوط حکومت سے بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں جو اصل طاقتیں ہیں انہی سے بات چیت کرنا سود مند ہے، فوج کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔