مظفر آباد:۔ برسالہ کے مقام سے ملنے والے نامعلوم شخص کی نعش‘ نمازجنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی

Published: 07-08-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ بلال ظفر) مظفرآباد دوہفتے قبل برسالہ کے مقام سے ملنے والے نامعلوم شخص کی نعش کی قانونی لوازمات کے بعدگزشتہ روز لاوارث نعشوں کی تدفین قائم کمیٹی کے زیر انتظام دارالحکومت مظفرآباد کے ایچ خورشید حسن منی اسٹیڈیم میں نماز جنازہ کے بعد قبرستان میں عزت و احترام کے ساتھ تدفین کر دی گئی ایڈیشنل چیف وارڈن خواجہ نزیر احمد سابقہ چیئرمین معائنہ وعملدرآمد کمیشن زاہد آمین کاشف سجاد احمد جگوال سیکٹر وارڈن محمد فاروق میر ڈویژنل وارڈن تنظیم شہری دفاع کونسلر ذوالفقار بیگ اخلاق کاشر بشیر احمد میر کونسلر ملک عدیل احمد اعوان کونسلر ندیم احمد پلہاجی کونسلر حفظ قریشی کونسلر سید رضا شاہ کونسلر شہزاد احمد جرنلسٹ جہانگیر اعوان میر غلام حسین قاضی تنویر حسین سمیت سیاسی سماجی مذہبی شخصیات تاجر برادری اور عوام علاقع نے بھرپور شرکت کی