Published: 07-08-2024
(رپورٹ:۔ بلال ظفر)کھوئیرٹہ یونین کونسل دھنہ میں نابالغ بچی کے ساتھ درندوں کا گینگ ریپ مقدمہ درج گرفتاری کے لیے چھاپے رات 12 بجے اہلیہ کی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لیکر گیا تو درندوں نے میرے گھر پر بچی کودبوچ لیا، انصاف دیا جائے متاثرہ بچی کے والد کا بیان سائنسی بنیادوں پر ملزمان کی ان کی ٹریسنگ کا عمل جاری ہے، علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے، جلد وہ سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، ایس ایچ او بیمار بیوی کو ہسپتال لے کر گیا پیچھے گھر میں قیامت برپا ہو گئی۔ میرے پڑوسی فرحان رشید اور ساجد نزیر نے میری بیٹی کو گھر میں اکیلے دیکھ کر دپوچ لیا، باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا، میں نے تھانہ کھوئی رٹہ میں درخواست دی ہے میں غریب آدمی ہوں میری عزت کو تار تار کر دیاگیا ہے (آئی جی آزادکشمیر، ڈی آئی آئی جی میرپور، ایس ایس پی کوٹلی اور ایس ایچ او کھوئی رٹہ) سے اپیل کرتا ہوں میری بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے والے درندوں کو جلد سے جلد گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے تھانہ پولیس کھوئی رٹہ انچارج ایس ایچ او فیصل صدیق سے ملزمان کے گرفتاری اور بچی کے متعلق سوال کیا تو انھوں نے کہا کہ ہم نے فوراً مقدمہ درج کر کے بچی کا طبعی معائنہ کروایا جس میں ثابت ہوا کہ بچی کے ساتھ ریپ کیا گیا ہے ملزمان کے حوالے کہا کہ ان کا کریمینل ریکاڈ بہت خراب ہے،عادی منشیات فروش ہیں ہم نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کی ہوئی ہے اس معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں ان کی گرفتاری کے لیئے جگہ جگہ چھاپے مار رہے ہیں ملزمان جلد سے جلد گرفتار کرلیے جائیں گے