Published: 07-08-2024
لاہور کی عدالت نے خاتون اینکرکی درخواست پر گرفتار وی لاگر عمر عادل کی رہائی کا حکم دے دیا۔۔ ایف آئی اے نے ڈاکٹر عمر عادل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ عدالت نے ایف آئی اے سائبرکرائم نے وی لاگر ڈاکٹر عمر عادل کو لاہور کی ضلع کچہری عدالت میں پیش کیا۔ایف آئی اے نے ڈاکٹر عادل عمر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے مسترد کرتے ہوئے عدالت نے وی لاگر کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔ ڈاکٹر عادل عمر کو گزشتہ روز خاتون اینکر کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کا کہنا تھا کہ ملزم ڈاکٹرعمرعادل نے سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی کی خاتون اینکر کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی۔