Published: 19-08-2024
جھنگ(چوڈدری بلال سے)دریائے چناب میں ممکنہ سیلابی صورتحال ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کا رات گئے موضع جوگیرہ، بھوچرہ اور سکول خانوآنہ کا دورہ۔ دریائی بیٹ میں رہنے والے مکینوں کو دریا میں پانی کی بڑھتی ہوئی صورتحال بارے آگاہ کیا گیا۔ریسکیو 1122ایریگیشن سمیت تمام متعلقہ محکمے گزشتہ 24 گھنٹوں سے فلڈ ریلیف کیمپس اور فیلڈ میں موجود ہیں کشتیوں کے ساتھ ٹریکٹرز ٹرالیوں کو دریا کے نشیبی علاقوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے تمام محکمے الرٹ ہیں۔