امریکی اداکار بین ایفلیک اور گلوکارہ جینیفر لوپیز کے درمیان طلاق کی خبریں ایک بار پھر گرم

Published: 19-08-2024

Cinque Terre

عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین ایفلیک آج کل میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔پچھلے کچھ عرصے سے بین ایفلیک اور جینیفر لوپیز کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔تین روز قبل 16 اگست کو بین ایفلیک کو خوشگوار موڈ میں جینیفر لوپیز کے ساتھ ان کی 52 ویں سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اب حال ہی میں برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ میں اداکار کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بتایا ہے کہ جینیفر لوپیز سے علیحدگی کے بعد بین ایفلیک اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہے ہیں لیکن وہ اب بھی جینیفر لوپیز کا احترام کرتے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا کہ کہ جینیفر لوپیز کے طلاق کے لیے باقاعدہ عدالت سے رجوع  کرنے تک بین ایفلیک اپنی شادی کی انگوٹھی پہنے رکھیں گے۔رپورٹ کے مطابق بین ایفلیک نے علیحدگی کے بعد اپنے لیے ایک نیا گھر خرید لیا تھا۔رپورٹ میں اداکار کے نئے گھر کے بارے میں بتایا ہے کہ بین ایفلیک نیا گھر خریدنے پر بہت خوش ہیں جو ان کے لیے موزوں ہےکیونکہ یہ گھر ان کی تمام ضروریات پر پورا اترتا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا کہ بین ایفلیک کو نیا گھر اُس گھر سے کہیں زیادہ بہتر لگا جو اُنہوں نے جینیفر لوپیز کے ساتھ مل کر خریدا تھا کیونکہ اس گھر میں وہ پُرسکون نہیں رہے اور وہ گھر ان کی پسند کے مطابق بھی نہیں تھا۔