Published: 22-08-2024
بھارت کے اولمپک سلور میڈلسٹ نیرج چوپڑا اور برانز میڈلسٹ مانو بھاکر کی چاندی ہو گئی۔جیولین تھرور نیرج چوپڑا معاہدوں میں بھارتی کرکٹرز کو پیچھے چھوڑنے لگے۔پیرس اولمپکس میں 2 بار کی برانز میڈلسٹ مانو بھاکر سے بڑی کمپنیاں معاہدوں کی خواہشمند ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیرج چوپڑا اور مانو بھاکر کی برانڈ ویلیو میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، نیرج چوپڑا کی برانڈ ویلیو تقریباً بھارتی 330 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔اولمپکس سے قبل نیرج چوپڑا کی برانڈ ویلیو بھارتی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کے برابر تھی جبکہ اب ان کی برانڈ ویلیو ہاردیک پانڈیا سے بہت زیادہ بڑھنے کی توقع ہے۔نیرج چوپڑا اس وقت سب سے زیادہ ویلیو رکھنے والے نان کرکٹر ایتھلیٹ ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 22 سالہ خوش شکل مانو بھاکر نے غیر معمولی تیزی سے کمپنیوں کی توجہ حاصل کی ہے، انہوں نے مشروب ساز کمپنی سے حال ہی میں بھارتی ڈیڑھ کروڑ روپے میں ایمبیسیڈر کا معاہدہ کیا ہے۔پیرس اولمپکس سے قبل مانو بھاکر کے معاہدے کی سال کی فیس 25 لاکھ روپے تھی جبکہ مانو بھاکر کی مینجمنٹ کمپنی نے 40 برانڈز کے برانز میڈلسٹ کے ساتھ معاہدے کی خواہش کا انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریسلر ونیش پھوگت کی میڈل نہ جیتنے کے باوجود برانڈ ویلیو بڑھ رہی ہے، ان کی سالانہ فیس اب 25 لاکھ سے بڑھ پر 1 کروڑ روپے تک پہنچ رہی ہے۔