Published: 22-08-2024
معروف فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب کی دنیا میں دھماکے دار انٹری کی ہے اور اپنے چینل "UR" کا آغاز کیا ہے۔39 سالہ کھلاڑی، جنہیں دنیا کے عظیم ترین فٹبالرز میں شمار کیا جاتا ہے، نے بدھ کے روز اپنے چینل کا اعلان کیا اور اس کے آغاز کے بعد سے ہی اس کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔صرف 5 گھنٹوں کے اندر ہی رونالڈو کے چینل نے 50 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز حاصل کر لیے اور اس نے سب سے کم وقت میں اتنے سبسکرائبرز حاصل کرنے کی تاریخ رقم کی ہے۔یہ تیز رفتار اضافہ بتاتا ہے کہ ’UR‘ یوٹیوب چینل تاریخ کا سب سے تیزی سے بڑھنے والا چینل بن سکتا ہے جو فی الحال پروڈکٹیو مواد بنانے والے مسٹر بیسٹ کے پاس ہے، جن کے 311 ملین سبسکرائبرز ہیں۔