گجرات پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ کا ناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف ایکشن 4ملزمان گرفتار

Published: 22-08-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) گجرات پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ کا ناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف ایکشن  4ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ محمد اکرم کی زیر نگرانی سرکل لالہ موسیٰ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر مجاہد فاروق نے شہباز فاروق Asi اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف کاروائیوں کے دوران 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں ناصر محمود ساکن بھلوٹ‘ذیشان یعقوب ساکن پھلروان ضلع سرگودھا اور محمد سہیل سکنہ دلانوالہ جبکہ ہوائی فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلانے والا ملزم عثمان علی ساکن پوہلہ کو بھی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کاآغاز کر دیا گیا۔