Published: 23-08-2024
جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف)جھنگ میں دودھ کی بجائے مبینہ طور پر کیمیکل فروخت ہونا شروع فوڈ کنٹرول لاعلم شہری کسی مسیحا کے منتظر ارباب اختیار سے دہائیاں دینے لگے جھنگ سرکل میں ملک شاپس پر دودھ اور دہی کے نام پر مبینہ طور پر شہریوں کے ساتھ فراڈ جاری ہے 100 میں سے 90 پرسینٹ دکانوں پر کیمیکل سے تیار شدہ دودھ کی سیل جاری جس کے باعث شہری متعدد بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں شہریوں کا میڈیا کو بتانا ہے کہ سرکل جڑانوالہ میں دودھ کے نام پر کیمیکل فروخت ہو رہا ہے شہری موزی امراض میں مبتلا ہوکر ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں جبکہ فوڈ کنٹرول کاروائی کرنے سے قاصر ہے سرکل جڑانوالہ میں چھ ماہ پہلے سے فوڈ کنٹرول دیکھائی نہیں دی اب صرف ہر دکان سے فوڈ کنٹرول کا نمائندہ صرف منتھلی وصول کرنے آ تا ہے کاروائی کے نام کی کوئی چیز موجود نہیں شہریوں کا ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ اس گھمبیر مسلے کا جلد حل نکالا جائے تاکہ معصوم شہری بے موت مرنے سے بچ سکیں۔