Published: 26-08-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ صدر گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن‘ہیروئن 1160گرام‘چرس580گرام برآمد‘2ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصرعطاباجوہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرکل لالہ موسی چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدر گجرات انسپکٹر اعجاز علی بھٹی نے محمد قاسم سب انسپکٹر،محمد وقاص Asi اوردیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش محمد شکیل ولد ابوالکلام ساکن گورالہ کو گرفتار کرکے ہیروئن 1160گرام برآمد کر لی جبکہ دوسری کاروائی میں ملزم قاسم رضا ولد صفدر حسین ساکن مدینہ سیداں کو گرفتارکرکے چرس 580گرام برآمدکرلی۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔