Published: 27-08-2024
جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف)مین جی ٹی روڈ نزد جدید فیڈ ملز تیز رفتار وین گدھے سے ٹکرا گئی 6 خواتین سمیت 11 افراد زخمی، ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا‘ زخمیوں میں 60 سالہ سیماں بی بی‘ 53 سالہ حنیفاں بی بی‘ 50 سالہ ظفر‘ 60 سالہ جماعت علی‘ 38 سالہ صغریٰ بی بی‘ 45 سالہ زمان‘ 55 سالہ زبیدہ بی بی‘ 50 سالہ ارشد‘50 سالہ شکوراں بی بی‘ 60 سالہ سلامت علی اور 50 سالہ نذیراں بی بی شامل ہیں‘ ریسکیو عملہ نے زخمی گدھے کو بھی فرسٹ ایڈ فراہم کی۔