ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیرِ قیادت شہر بھر میں پولیس کا فلیگ مارچ‘پاک فوج کے کرنل ماہب اور پاک رینجر

Published: 27-08-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیرِ قیادت شہر بھر میں پولیس کا فلیگ مارچ‘پاک فوج کے کرنل ماہب اور پاک رینجر کے ڈی ایس آر محمد اجمل بھی فلیگ مارچ میں شریک۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیرِ قیادت شہر بھر می فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ فلیگ مارچ میں پاک فوج کے کرنل ماہب‘پاک رینجر کے ڈی ایس آر محمد اجمل‘ پولیس‘ پاک فوج‘ رینجرز ایلیٹ فورس‘شاہین اسکواڈ اور ریسکیو 1122 شریک ہوئے۔ ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے وضع کردہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی الرٹ ہے‘شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ شرپسند عناصر کیلئے کوئی رعایت نہیں‘ آہنی ہاتھوں نمٹیں گے۔ تمام مسالک کے نمائندہ علماء فرقہ پرستانہ اور تخریبی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ جھنگ پولیس انسانی بنیادوں پر معاشرتی امن و استحکام کو عملی طور پر مستحکم بنانے کیلئے سرگرداں ہے۔