Published: 27-08-2024
میر پور (بلال ظفر نوشاہی سے) ڈڈیال پولیس کی چاناں میں کاروائی‘ غیر قانونی اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد‘ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ڈڈیال عنصر علی کی نگرانی میں SHO راشد حبیب نے معہ سب انسپکٹر عمران سید‘ تفتیشی آفیسر طاہر محمود‘ ڈی ایف سی نصیب احمد‘ طاہر عباس و دیگر پولیس کے چاناں میں ضروری قانونی کاروائی کے بعد ملزم قربان حسین ساکنہ چاناں کو گرفتار کرکے گھر کی تلاشی کے دوران 8 عدد بندوق بارہ بور‘ ایک رائفل 222، ایک پستول 30 بور، 46 کارتوس/راونڈ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔