Published: 27-08-2024
جھنگ(چوہدری بلال بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر محمد عمیرنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے علاوہ میڈیکل ایمرجنسی وارڈ، بچوں کی ایمرجنسی، او پی ڈی، پیڈز وارڈ، لیبارٹری، فارمیسی،کینٹین سمیت ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر مریضوں سے ادویات کی دستیابی و فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ائیر کنڈیشنز کی صفائی اور مکمل فعال رکھنے،وارڈ میں صفائی کو مزید بہتر کرنے،مریضوں کو ادویات کی مکمل دستیابی اور ویٹنگ ایریا کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کئیں۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہسپتال میں اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔