Published: 27-08-2024
جھنگ(چوہدری بلال بیورو چیف) ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی چہلم امام حسینؓ کے مرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے پہنچ گئے اس موقع پر انچارج سکیورٹی، ڈی ایس پی سٹی سرکل و دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جوانوں کو شاباش دی ڈیوٹی پر موجود نفری کو بروقت کھانا فراہم کیا جائے، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو ہدایات جاری شہریوں کے تحفظ کیلئے پولیس، پاک فوج اور رینجرز کے دستے ضلع بھر میں الرٹ ہیں۔