Published: 28-08-2024
جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت پولیس انٹرن شپ پروگرام کے بارہویں بیج کا آغاز کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق پروگرام میں مختلف کالجز و یورنیورسٹی کے 35 طلبا وطالبات نے حصہ لیا، ڈی پی او نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرن شپ کا مقصد انسداد جرائم کیلئے نوجوان نسل کو ساتھ لے کر چلنا ہے، چودہ دن پر محیط انٹرن شپ پروگرام میں پولیس ورکنگ سے متعلق طلبا کو آگاہی دی جائے گی، پولیس کے نئے اقدامات، فرنٹ ڈیسک، خدمت مراکز، انوسٹی گیشن اور آئی ٹی سے متعلقہ امور کے بارے میں طلبا کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ سے پولیس اور شہریوں کے درمیان مؤثر اشتراک سے ہی جرائم کا تدارک ممکن ہے، انٹرنیز طلباء و طالبات نے قیام امن کے حوالے سے پولیس کے تجدیدی اقدامات کو سراہا۔