Published: 28-08-2024
اقوام متحدہ نے بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انکی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے نیویارک میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کے صوبے بلوچستان میں حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یو این چیف زور دیتے ہیں کہ شہریوں کے خلاف حملے ناقابل قبول ہیں۔عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل نے حملے میں متاثر ہونے والوں سے ہمدردی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور حکومت پاکستان سے حملوں کی تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔