ڈڈیال آزاد کشمیر میں بھی چہلم امام حسین علیہ السلام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

Published: 29-08-2024

Cinque Terre

ڈڈیال (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے) ڈڈیال آزاد کشمیر میں بھی چہلم امام حسین علیہ السلام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا مرکزی ماتمی جلوس سید لیاقت شاہ کے گھر سے برآمد ہوا اور روایتی رستوں سے ہوتا ہوا مقبول بٹ شہید چوک پہنچا جہاں نماز ظہرانے ادا کی گئی اور مجلس ہو گی جس میں علماء و ذاکرین نے خطاب فرمائیں گے اور اس کے بعد زنجیر زنی ہو گی جلوس قدیمی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قصر امام موسی کاظم میں اختتام پذیر ہو گا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال یاسر بخاری، تحصیلدار ڈڈیال سرداررضوان لطیف، ڈی ایس پی ڈڈیال چوہدری عنصر علی، ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال راشد خیبب، تحصیل ہیدکواٹر ہسپتال کا عملہے سمیت دیگر پولیس اور انتظامیہ کی بھاری نفری موقع پر تعینات تھی۔