Published: 29-08-2024
بھمبر (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے)تھانہ سٹی بھمبر کی ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی، ملزمان گرفتار حسب ہدایت آفیسران بالا انسپکٹر SHO رفاقت الیاس عباسی زیر نگرانی محبوب بٹ IHC، عنصر آمین انچارج ٹیکنکل برانچ، محمد لقمان نے مقدمہ علت 199/23 جس میں مستغیث مقد مہ ارشد پرویز جو فرانس نیشنل ہے کو بذریعہ موبائل نامعلوم ملزمان نے قتل کی سنگین دھمکیاں دیں اور پہلی قسط کے طور پر 07لاکھ روپے طلب کیے جس پرمستغیث نے تھانہ سٹی بھمبر میں درخواست دی اس پر کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے مظہر ولد حکم دین سکنہ دھندر کو گرفتار کر کے حسب انکشاف ملزم سپاری پر خریدے گئے متعدد مقدمات میں اشتہاری مجرم شہباز عرف شبو سکنہ اوکاڑہ کو علاقہ پاکستان سے گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے سم و مو بائل فون برآمد کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیاایک دوسری کاروائی میں بھمبر سے 27لاکھ مالیت کاٹرک نمبری 5691-RINچوری کر کے پشاور فروخت کرنے والے ملزم غلام مر شد ولد محمد رشید سکنہ بھمبر وملزم نیاز علی ولد نقب علی کو تفتیشی محبوب بٹ نے ہمراہ ٹیم پشاور سیگرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔