تھانہ ساہیانوالہ:منشیات کا دھندہ زہرہ جبیں گرفتار‘ 32سو گرام ہیروئن برآمد‘ مقدمہ درج

Published: 29-08-2024

Cinque Terre

فیصل آباد (چوہدری بلال بیورو چیف)فیصل آباد تھانہ ساہیانوالہ پولیس کی دبنگ کارروائی  ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ چوہدری افضل مڈھار نے ہمراہ ٹیم کارروائی کرتے ہوئے منشیات کا زہرہ جبیں دھندہ کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا منشیات فروش نسرین عرف نسرو قوم ٹھیٹھیا سکنہ چک نمبر 128 ٹھیٹھیاں منشیات فروش کے قبضہ سے 3200 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا یاد رہے موجودہ ایس ایچ او تھانہ رجوعہ کے مطابق چک نمبر 128 کو کلین چٹ کر دیا گیا ہے تقریباً 20 محرم الحرام کو نسرین کا بھائی ساجد ولد حسن کو تھانہ نشاط آباد پولیس نے گرفتار کیا  ملزم کے قبضہ سے 1600 گرام چرس برآمد کی تھی  یاد رہے ساجد کا بھائی عابد سابقہ ریکارڈ یافتہ اور ایکٹو منشیات فروش ہے ایس ایچ او تھانہ رجوعہ کا نعرہ ہے کہ چک نمبر 128 ٹھیٹھیاں سے ایک ٹوکن منشیات نہیں مل سکتی لیکن دوسری طرف منشیات فروشوں کی لمبی قطاریں نظر آ رہی ہیں حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ