تھانہ سٹی باغ کی کارروائی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد‘ مالک کے حوالے

Published: 29-08-2024

Cinque Terre

باغ (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے)تھانہ سٹی باغ کی کارروائی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد، حوالہ مالک کر دِیا  ایس پی باغ خرم اقبال کے وِژن و سربراہی  میں باغ پولیس کی پے در پے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہے تین روز قبل مسمی عثمان راشد ولد محمد راشد سکنہ گرڈ کالونی باغ نے درخواست دی کہ اس کا موٹر سائیکل مالیتی تقریباً ڈیڑھ لاکھ نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ہیں جس پر ایس پی باغ خُرم اقبال نے DSP ہیڈ کوارٹر فیض الرحمان عباسی اور SHO سٹی سیاب احمد عباسی کو موٹر سائیکل برآمد کرنے اور نامعلوم مرتکبان واردات کو ٹریس کرنے کاخصوصی ٹاسک دیا۔ڈی ایس پی فیض الرحمان عباسی کی نگرانی میں  SHO سٹی سیاب عباسی اور ٹیم نے انتہائی قلیل وقت میں مسروقہ موٹر سائیکل ٹریس /برآمد کرکے آج حوالہ مالک کر دیا.چور کی تلاش جاری جلد پابندِ سلاسل کیا جائے گا.