Published: 29-08-2024
جھنگ(چوہدری بلال بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے میونسپل کمیٹی کے افسران و سٹاف سے میٹنگ کی جس میں صفائی ستھرائی‘نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی سمیت مون سون بارشوں سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کی جانب سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے سیوریج مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی اورسیوریج مسائل والے ایریا پر خصوصی فوکس کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ میونسپل کمیٹیز کا سیوریج مسائل والے علاقوں میں ڈیسلٹنگ پر کام جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی کے تمام سٹاف کو مشینری کے ساتھ بھر پور پیشگی انتظامات کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے میونسپل کمیٹیز کو ڈیوٹی روسٹر بنانے اور اسسٹنٹ کمشنرز کوشہر سمیت نشیبی ایریاز کا باقاعدہ وزٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ڈسپوزل اسٹیشنز کو ہمہ وقت متحرک رکھنے اور ضلعی افسران کو چیک کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔