Published: 29-08-2024
جھنگ ( بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی محمد عمیر کی خصوصی کاوش سے سپیشل ایجوکیشن کے طلبا و طالبات کیلئے نئی بس خرید کر ادارہ کے حوالے کر دی گئی۔طلباء و طالبات کی ضرورت کے پیش نظر ادارہ گزشتہ دو سال سے نئی بس کی خریداری کیلئے کوشاں تھا۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے ادارہ کا دورہ کیا اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔بچوں کے سکول میں آنے جانے،تعلیمی معیار،مفت کتابوں، یونیفارم اور ماہانہ وظیفہ کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ نومبر میں سکول میں طلبہ کیلئے سپورٹس میلہ کا بھی انعقاد کروایا جائے گا۔سکول کی عمارت کی مزید تزئین و آرائش کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھانے کا عزم کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا گیا۔پرنسپل ادارہ ہذا کا کہنا تھا ڈپٹی کمشنر کے سپیشل ایجوکیشن کے ادارہ کیلئے خصوصی اقدامات پر ان کا شکریہ ارا کیا