Published: 01-09-2024
بھارتی ریاست گجرات میں بھی بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا۔طوفان کے زیر اثر گذشتہ روز گجرات کے ضلع کچ میں شدید بارش ہوئی، گجرات میں یکم جون سے اب تک معمول سے 50 فیصد زیادہ 882 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ گجرات اور کرناٹکا کے شمالی علاقوں میں آج بھی تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران گجرات میں مختلف واقعات میں 26 افراد ہلاک ہوئے جبکہ انفرااسٹرکچر تباہ ہونے کے باعث 18 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔